Monday, July 8, 2024

پی ایس ایل سیون، ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 57 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل سیون، ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 57 رنز سے شکست دیدی
February 5, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون میں ملتان سلطانز نے مسلسل پانچویں میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔ ملتان نے پشاور زلمی کو 57 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ سیون میں ملتان سلطانز کا ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار ہے، ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 57 رنز سے شکست دے دی۔ 223 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 8 وکٹوں پر 165 رنز بنا سکی۔

ملتان سلطانز کی طرف سے کپتان محمد رضوان نے 82 رنز کی دھوان دار اننگز کھیلی، ٹم ڈیوڈ نے 51 رنز بنائے، انہوں نے 18 گیندوں پر 50 رنز بنا کر پی ایس ایل کی دوسری تیز ترین نصف سنچری بنائی۔ خوش دل شاہ نے 21 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

جواب میں پشاور کا کوئی بھی بلے باز وکٹ پر نہ ٹہر سکا، بین کٹنگ 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، حضرت اللہ زازائی 43 رنز بنا سکے۔

ملتان کے شاہ نواز دھانی اور عمران طاہر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔