Monday, July 8, 2024

پی ایس ایل سیون، لاہور قلندرز کی اسلام یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست

پی ایس ایل سیون، لاہور قلندرز کی اسلام یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست
February 5, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے 12 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام یونائیٹڈ کو8 رنز سے شکست دے دی۔ 

پاکستان سپر لیگ سیون میں لاہور قلندرز نے تیسری کامیابی حاصل کر لی۔ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی۔ 175 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم پانچ وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا سکی۔

لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہو ئے نو وکٹوں پر 174 رنز بنائے، عبداللہ شفیق 44 اور فخر زمان 38 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ ہیری بروک 37، ڈیوڈ ویزے 37 رنز بنا سکے۔ محمد حفیظ 5، فل سالٹ 2 رنز بنا کر چلتے بنے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان اور وقاص مقصود نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپنر پال اسٹرلنگ 14 اور ایلکس ہیلز 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کولن منرو اور شاداب خان کے درمیان100  رنز کی شراکت نے میچ پر اسلام آباد کی گرفت مضبوط بنائی، کولن منرو 60 اور کپتان شاداب خان 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آخری اوور میں لاہور قلندرز کے زمان خان نے شاندار باؤلنگ کر کے ٹیم کو 8 رنز سے فتح دلوادی۔