Monday, July 8, 2024

پی ایس ایل سیون، پشاور زلمی کو اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے نو وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل سیون، پشاور زلمی کو اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے نو وکٹوں سے شکست دیدی
January 30, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل سیون میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے نو وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان سپر لیگ سیون  میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز ہوا۔ پشاور زلمی کو پہلے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 169 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پشاور زلمی نے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے شرفین ردر فورڈ 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بین کٹنگ نے 26 اور شعیب ملک نے 25 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف  نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ اسلام اباد یونائیٹڈ نے  169 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں  ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

پشاور زلمی کے  باؤلرز اسلام آباد  یونائیٹڈ کے بلے بازوں کے سامنے بے بس دکھائی دیئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی واحد وکٹ پال اسٹرلنگ کی گری جو 57 رنز بنا کر رن آؤٹ  ہوئے۔ رحمت اللہ گرباز 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ایلیکس ہیلز  82 رنز  بنا کر ناقابل شکست رہے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔