Monday, July 8, 2024

پی ایس ایل سیون، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو تینتالیس رنز سے ہرا دیا

پی ایس ایل سیون، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو تینتالیس رنز سے ہرا دیا
February 4, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل سیزن سیون میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ایک اور بڑی فتح ہو گئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو تینتالیس رنز سے ہرا دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے 229 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ جڑ دیا۔ پی ایس ایل سیزن سیون کا سب سے بڑا اور پی ایس ایل تاریخ کا چوتھا بڑا ٹوٹل بنایا۔

کولن منرو نے 72، اعظم خان نے 65 اور پال اسٹئرلنگ نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ شاہد آفریدی کے چار اووروں میں 8 چھکے جڑتے ہوئے 67 رنز بنائے۔

230رنز کے تعاقب میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز صرف 186 رنز بنا سکی۔ احسن علی کی نصف سنچری بھی رائیگاں گئی۔ محمد نواز نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ شاہد آفریدی سمیت اور کوئی کھلاڑی نمایاں اسکور نہ کر سکا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 28 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔