Monday, July 8, 2024

پی ایس ایل 7، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو نو رنز سے ہرا دیا

پی ایس ایل 7، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو نو رنز سے ہرا دیا
February 5, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کنگز کو پی ایس ایل 7 میں مسلسل چوتھی شکست ہو گئی۔ پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو نو رنز سے ہرا دیا۔

پاکستان سپر لیگ سیون میں کراچی کنگز کو ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ پی ایس ایل سیون میں مسلسل تین میچ ہارنے والی کراچی کنگز چوتھا میچ بھی ہار گئی۔ پشاور زلمی نے نو رنز سے شکست دے دی۔

کراچی  کے لیے پشاور زلمی کا 174 رنز کا ہدف مشکل ہو گیا اور کنگز کی ٹیم 6 وکٹوں پر 164 رنز تک محدود رہی۔ بابر اعظم کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔ تین کھلاڑی صفر پر پولین لوٹ گئے۔ کپتان بابر اعظم نے 90 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ کوک بین 31 عامر یامین 20 رنز بنا سکے۔

اس سے قبل پشاور زلمی  نے  چار وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ شعیب ملک 52 رنز اور زازئی 41 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ کراچی کنگز کی طرف سے عمید آصف نے تین وکٹیں حاصل کی۔