Monday, July 8, 2024

ملک میں کورونا وائرس کے چھ ہزار 137 نئے مریض سامنے آ گئے

ملک میں کورونا وائرس کے چھ ہزار 137 نئے مریض سامنے آ گئے
February 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ ملک میں چھ ہزار 137 نئے مریض سامنے آ گئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 28 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چھ سات رہی۔ ایک ہزار 649 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.67 رہی۔

ادھر کورونا ٹیسٹ کی پریشانی ختم ہو گئی۔ اب شہری گھر پر ہی کورونا ٹیسٹ کر سکیں گے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کورونا ٹیسٹ کی "اوور دی کاؤنٹر " کٹ فروخت کی اجازت دے دی۔ کٹ باآسانی میڈیکل اسٹورز اور فارمیسز پر دستیاب ہو گی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔