Monday, July 8, 2024

ملک میں ایک روز میں کورونا سے 48 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ملک میں ایک روز میں کورونا سے 48 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
February 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں ایک روز میں کورونا وائرس سے 48 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ  ایک دن میں 48 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 420 ہو گئی۔ گزشتہ روز کورونا کے 64 ہزار 121 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں  کورونا کے  مثبت کیسز کی شرح 9.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

آزاد کشمیر میں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے۔ مظفر آباد، کوٹلی اور میرپور میں کیسز مثبت آنے کی شرح 20 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔ پشاور، مردان، صوابی اور نوشہرہ میں بھی کورونا کی شرح  20 فیصد سے زائد رہی۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا کے وار کم ہونے لگے۔ اسلام آباد میں  کیسز مثبت آنے کی شرح 8.9 فیصد رہی۔ انتظامیہ نے  سیل کئے گئے 25 تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دیدی۔