Monday, July 8, 2024

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری، 6 ہزار 47 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری، 6 ہزار 47 نئے کیسز رپورٹ
February 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 6 ہزار 47 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 این سی او سی کے مطابق کورونا کے باعث 29 افراد دم توڑ گئے۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ اٹھاسی فیصد رہی۔ 1559 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ آزاد کشمیر میں کورونا کی شرح 22.63 ریکارڈ کی گئی۔ مظفرآباد میں کورونا کی شرح 38.69 تک پہنچ گئی۔ کوٹلی میں مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 13.9فیصد رہی۔ راولپنڈی میں 8.3 اور فیصل آباد 8.8 فیصد شرح رہی۔ ملتان سے 9.4 فیصد اور گلگت میں 9.50 فیصد ریکارڈ کی گئ۔