Monday, July 8, 2024

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل سیزن سیون میں مسلسل چوتھی کامیابی سمیٹ لی

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل سیزن سیون میں مسلسل چوتھی کامیابی سمیٹ لی
February 1, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ملتان سلطانز نے پی ایس ایل سیزن سیون میں مسلسل چوتھی کامیابی سمیٹ لی۔ اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 20 رنز سے مات دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ ملتان سلطانز نے 5 وکٹوں پر217 رنز کا بڑا مجموعہ جڑ دیا۔

ٹم ڈیوڈ نے 29 گیندوں پر 71 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ رلی روسو 35 گیندوں پر 67 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ شان مسعود نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔

218رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 197 رنز بنا سکی۔ کپتان شاداب خان کی 91 رنز کے ساتھ  شاندار  نصف سنچری بھی رائیگاں گئی۔

ملتان سلطانز کے  خوشدل شاہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے 4 بیٹرز کو پویلین بھیجا۔ ڈیوڈ ویلی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

دفاعی چیمپئن  ملتان سلطانز  ابتدائی چاروں میچ جیت کر پوائنٹ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔