Friday, July 5, 2024

مائیکرو سافٹ کارپوریشن کی دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو گیمنگ کمپنی ایکٹیویژن بلیزارڈ خریدنے کی تیاری

مائیکرو سافٹ کارپوریشن کی دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو گیمنگ کمپنی ایکٹیویژن بلیزارڈ خریدنے کی تیاری
January 19, 2022 ویب ڈیسک

کیلیفورنیا (92 نیوز) مائیکرو سافٹ کارپوریشن نے دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو گیمنگ کمپنی خریدنے کی تیاری کر لی۔

ایکٹیویژن بلیزارڈ کمپنی خریدنے کے لیے 69 ارب ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا۔ مائیکرو سافٹ ایکٹیویژن بلیزارڈ کو فی شیئر 95 ڈالر ادا کرے گی۔ معاہدے کے بعد دنیا کی تیسری بڑی گیمنگ کمپنی وجود میں آئے گی۔

مائیکروسافٹ موبائل گیمنگ اور میٹا ورس کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھائے گی۔ مائیکروسافٹ کو حریف سونی کارپوریشن کے پلے اسٹیشن کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔