Monday, July 8, 2024

لاہور چڑیا گھر کا زرافہ مر گیا

لاہور چڑیا گھر کا زرافہ مر گیا
February 4, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور چڑیا گھر کا زرافہ مر گیا۔

زرافہ پچھلے 5 ماہ سے بیمار اور زیر علاج تھا، زرافہ کی عمر 10 سال تھی جسے 2018 میں لاہور چڑیا گھر لایا گیا۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا زرافے کا اینیمل یونیورسٹی سے پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا، جس کے بعد زرافے کی موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔

لاہور چڑیا گھر کے ذرائع کے مطابق لاہور کے چڑیا گھر میں اب صرف ایک مادہ زرافہ باقی رہ گئی ہے۔

اس سے قبل یکم جولائی 2018ء کو ساؤتھ افریقہ سے لائی گئی مادہ زرافہ بھی ہلاک ہو گئی تھی۔ اس سے قبل ہتھنی سوزی، شیرنی اور ہرن بھی چل بسے۔