Monday, July 8, 2024

کشمیر بھارت کو ہرا نہیں سکتا لیکن یہ اسے کھا جائے گا، بھارتی مصنفہ ارون دتی رائے

کشمیر بھارت کو ہرا نہیں سکتا لیکن یہ اسے کھا جائے گا، بھارتی مصنفہ ارون دتی رائے
February 14, 2022 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی مصنفہ ارون دتی رائے کہتی ہیں کہ کشمیر بھارت کو ہرا نہیں سکتا لیکن یہ اسے کھا جائے گا۔

بھارتی مصنفہ ارون دتی رائے نے انٹرویو میں کہا  کشمیری بھارت کا حصہ کیوں بننا چاہیں گے، انہیں آزادی حاصل ہونی چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہندو قوم پرستی یوگوسلاویہ اور روس کی طرح بھارت کے ٹکڑے ٹکرے کر سکتی ہے، گزشتہ پانچ برسوں میں بھارت نے ایک بلوائی ملک کے طور پر شناخت پائی ہے۔