Friday, July 5, 2024

کورونا کیسز میں کمی، پنجاب میں اسکول 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے

کورونا کیسز میں کمی، پنجاب میں اسکول 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے
February 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کیسز میں کمی کے بعد پنجاب میں اسکول 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق شادی کی تقریبات میں صرف ویکسی  نیٹڈ افراد ہی شرکت کر سکیں گے۔ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ 16 فروری 2022 بروز بدھ سے لاہور اور راولپنڈی سمیت صوبے بھر کے تمام سکول عام شیڈول کے مطابق کھول دئیے جائیں گے۔ فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولوں پر ہو گا۔ کورونا وائرس کے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔