Monday, July 8, 2024

حکومتِ پنجاب کا دوردراز علاقوں میں ونڈ اینڈ سولر ہائی برڈ پلانٹ لگانے کا فیصلہ

حکومتِ پنجاب کا دوردراز علاقوں میں ونڈ اینڈ سولر ہائی برڈ پلانٹ لگانے کا فیصلہ
January 24, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) حکومتِ پنجاب نے دوردراز علاقوں میں ونڈ اینڈ سولر ہائی برڈ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت آف گرڈ سلوشن منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں دوردراز علاقوں میں ونڈ اینڈ سولر ہائی برڈ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے شمسی توانائی، ونڈ پاور اور بائیو گیس انرجی کے سستے ذرائع اپنانا ضروری چکا ہے۔ انہوں نے کہا آف گرڈ سلوشن کے ذریعے دوردرازعلاقوں میں بجلی پہنچائی جائے گی۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دور دراز علاقوں کی مساجد کو سولر پینل سے بجلی فراہم کی جائے گی۔ 7 اضلاع کے 528 دیہاتوں میں بجلی پہنچانے کیلئے سولر پاور پلانٹ لگائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہورکی گوالا کالونی میں بائیو گیس پلانٹ لگایا جائے گا۔