Friday, July 5, 2024

ہم نہیں جانتے عدم اعتماد آئے گی بھی یا نہیں، جہانگیر ترین

ہم نہیں جانتے عدم اعتماد آئے گی بھی یا نہیں، جہانگیر ترین
February 16, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) جہانگیر ترین کا کہنا ہے ہم نہیں جانتے عدم اعتماد آئے گی بھی یا نہیں۔

تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ کے شور میں جہانگیرترین گروپ بھی میدان میں آ گیا۔ لاہور میں ترین گروپ کے ارکان اسمبلی نے بیٹھک لگا لی۔

پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم میں انتہائی اہمیت کے حامل گروپ کے ارکان  عون چودھری کی رہائش گاہ پر جمع ہوئے۔ عون چودھری نے ارکان  قومی و صوبائی اسمبلی  کے اعزاز میں عشائیہ  دیا جس میں جہانگیر ترین نے بھی شرکت کی۔

جہانگیرترین نے عدم اعتماد پر بات کرنے کو قبل از وقت قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سے تحریک انصاف سمیت اپوزیشن نے بھی رابطہ کیا ہے، سیاسی حالات گرم ہیں۔

عون چودھری کی رہائش گاہ پر بیٹھک میں  صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، عبد الحئ دستی، فیصل جبوانہ، اسلم بھروانہ اور آصف مجید نے شرکت کی۔

بلال وڑائچ، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، امین چودھری، افتخار گوندل، غلام رسول سنگھا، سلمان نعیم، قاسم لنگا بھی ملاقات میں موجود تھے۔

رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض، سمیع گیلانی، سردار ریاض مزاری اور غلام لالی نے بھی عون چودھری کے عشائیے میں شرکت کی۔