Monday, July 8, 2024

کورونا سے 8 افراد کا انتقال، مزید 7 ہزار195 نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے 8 افراد کا انتقال، مزید 7 ہزار195  نئے کیسز رپورٹ
January 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ جاری ہے، 24 گھنٹے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ مزید 7 ہزار195 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 12.53 ہو چکی ہے۔ کورونا کے زیادہ شرح والے شہروں میں میں اجتماعات، شادیوں اور ہوٹلوں کی ان ڈور تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔ این سی او سی نے عوام سے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

بڑے شہروں میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 15 فیصد سے زیادہ ہوچکی ہے۔ کورونا سے سب سے زیادہ کراچی متاثر ہے، شہر قائد میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 37 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

پشاور میں 26.43 فیصد، مظفرآباد 25 فیصد، حیدرآباد میں 18.05، راولپنڈی میں 17.4، مردان میں 16.01 اور لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 12.72 فیصد رہی۔

اسلام آباد میں اب تک چالیس سے زائد تعلیمی اداروں کو کورونا کیسز میں اضافے کے باعث سیل کرنے کا احکامات جاری کیے گئے ہیں۔