Monday, July 8, 2024

کورونا میں مبتلا رحمان ملک کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل

کورونا میں مبتلا رحمان ملک کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل
February 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا میں مبتلا سابق وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کی حالت تشویشناک ہو گئی۔ انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔

رحمان ملک کو اسلام آباد کے اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔ پیپلزپارٹی اور اہل خانہ نے رحمان ملک کی صحت یابی کیلئے عوام سے دعا کی درخواست کی ہے۔

رحمان ملک کا علاج جاری ہے۔ کورونا کی وجہ سے رحمان ملک کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں۔