Monday, July 8, 2024

چین نے افغانستان کے آدھے اثاثے ضبط کرنے کے امریکی اقدام کو ڈاکا قرار دے دیا

چین نے افغانستان کے آدھے اثاثے ضبط کرنے کے امریکی اقدام کو ڈاکا قرار دے دیا
February 16, 2022 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) چین نے افغانستان کے آدھے اثاثے ضبط کرنے کے امریکی اقدام کو ڈاکا قرار دے دیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وینبن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے افغانستان کے اثاثوں پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ امریکا نے آدھی رقم خود رکھ کر ڈاکوؤں جیسے طرز عمل کا مظاہرہ کیا۔ سات ارب ڈالر پر افغانستان کے عوام کا حق ہے۔ امریکا کو افغان عوام کے مصائب میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے۔ افغانستان پر یکطرفہ پابندیاں جلد از جلد ہٹائی جائیں۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے امریکی اقدام اخلاقی گراوٹ ظاہر کرتا ہے۔ امریکا جلد از جلد افغانستان کے پیسے لوٹائے۔

واضح رہے امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان کے منجمد سات ارب ڈالر میں سے نصف رقم نائن الیون کے متاثرین کو دینے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر نے افغان فنڈز دو حصوں میں تقسیم کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے تھے۔

طالبان ترجمان نے امریکی فیصلے کو چوری قرار دے دیا تھا۔ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مرکزی بینک کے فنڈز پر قبضہ کرنا چوری ہے۔