Monday, July 8, 2024

چین دنیا بھر میں معاشی ترقی کیلئے ایک رول ماڈل ہے، وزیراعظم عمران خان

چین دنیا بھر میں معاشی ترقی کیلئے ایک رول ماڈل ہے، وزیراعظم عمران خان
January 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے چین دنیا بھر میں معاشی ترقی کیلئے ایک رول ماڈل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا چین میں غربت کے خاتمے کیلئے زبرست اقدامات کئے گئے۔ ملک میں غربت کے خاتمے کیلئے چین کے ماڈل کو فالو کرتا ہوں۔ سی پیک نے پاکستان اور چین کو مزید قریب کر دیا۔

انہوں نے کہا مغرب میں چین کی طرف سے اوغیور کے ساتھ مظالم کا پراپیگنڈہ کیا جاتاہے۔ پاکستانی سفیر نے خود علاقے کا دورہ کیا لیکن وہاں ایسا کچھ نہیں۔ یہی مغربی ممالک چین کے خلاف پراپیگنڈا کرتے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر خاموش ہیں کیونکہ وہ بھارت کو ناراض نہیں کرنا چاہتے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا چاہتے ہیں چین کی بھی کرکٹ ٹیم اور اس کھیل میں اس کا نام ہو۔ چین کرکٹ ٹیم بنائے تو اس کو ٹریننگ دے سکتے ہیں۔ چین میں ونٹر کھیلوں پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ گلگت بلتستان میں ونٹر کھیلوں کیلئے موضوع ترین مقامات ہیں۔