Monday, July 8, 2024

چین نے یوکرائن کے تناظر میں روس کے مطالبات کی کھل کر حمایت کردی

چین نے یوکرائن کے تناظر میں روس کے مطالبات کی کھل کر حمایت کردی
February 5, 2022 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) چین نے یوکرائن کے تناظر میں روس کے مطالبات کی کھل کر حمایت کردی، روسی صدر کے دورہ چین کے دوران 117 ارب ڈالر کے توانائی کے معاہدے طے پاگئے، چین نے روس کی گندم اور امپورٹ پر لگائی پابندیاں ختم کردیں۔

چینی صدر نے روس کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کردیا۔ روسی صدر کے دورہ چین کے دوران 117ارب ڈالر کےتوانائی کے غیر معمولی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیااب کسی بھی شعبے میں تعاون پر کوئی پابندی نہیں۔

روس چین کو اپنی کمپنی گیزپروم کے ذریعے 25 سال کے دوران 37ارب 50  کروڑ ڈالر کی گیس فروخت کرے گا۔ روس کی سب سے بڑی آئل فرم روزنیف 80ارب ڈالر کا تیل مہیا کرے گی۔

روس پہلے ہی چین کو گیس سپلائی کرنے والا تیسرا اور یورپ کو گیس دینے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ روس سائبیریا پائپ لائن کے ذریعے چین کو گیس سپلائی کرے گا۔ اس سے قبل یہی پائپ لائن یورپ کو گیس مہیا کرتی ہے۔

روس چین کے ساتھ معاہدے ڈالرکی بجائے یورو اوردیگر کرنسیز میں کررہا ہے جس سے عالمی تجارت میں امریکی اثر ورسوخ کم ہوجائے گا
تجزیہ کاروں کے مطابق دونوں ممالک مغرب کے دباؤ کے نتیجے میں قریب آ گئے ہیں۔