Monday, July 8, 2024

بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث اداکار گپی گریوال کا دورہ پاکستان منسوخ

بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث اداکار گپی گریوال کا دورہ پاکستان منسوخ
January 29, 2022 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث اداکار گپی گریوال کا دورہ پاکستان منسوخ ہو گیا۔

بھارتی اداکار و گلوکار گپی گریوال نے دو روزہ سیاحتی ویزے پر پاکستان آنا تھا۔ شیڈول کے مطابق ہفتہ کو گپی گریوال نے گورودوارہ جنم استھان گورودوارہ ننکانہ صاحب جا کر ماتھا ٹیکنا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کرنا تھی۔ اس کے بعد گپی گریوال نے لاہورپہنچ کر اپنے فینز، دوست احباب سے ملاقاتیں کرنا تھیں۔

جمعہ کی صبح گپی گریوال اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اٹاری چیک پوسٹ پہنچے تو بھارتی امیگریشن حکام نے آگے جانے کی اجازت نہ دی۔ بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے گپی گریوال کو واہگہ بارڈر پر پریڈ سے قبل روک لیا گیا۔

اداکار و گلوکار نے واپس جانے کی بجائے اٹاری چیک پوسٹ پر ہی قیام کا فیصلہ کیا ہے۔