Monday, July 8, 2024

استور میں پاک فوج کے زیراہتمام رنگا رنگ اسنو اسپورٹس گالا، اسکی کے کھلاڑیوں نے اپنی مہارت دکھائی

استور میں پاک فوج کے زیراہتمام رنگا رنگ اسنو اسپورٹس گالا، اسکی کے کھلاڑیوں نے اپنی مہارت دکھائی
February 13, 2022 ویب ڈیسک

استور (92 نیوز) جنت نظیر وادی رٹو میں پاک فوج کے زیر اہتمام ہائی ایلٹیٹیوڈ سنو سکول میں سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں۔

لوک فنکاروں نے روایتی دھنیں پیش کرکے سرد موسم کو کو گرما دیا۔ اسکینگ کے مقابلوں میں کھلآڑیوں نے اپنی مہارت کے جوہر دکھائے اور شائقین نے خوب داد دی۔

سپورٹس گالا میں ہونے والے مقابلوں کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد نے بھی وادی رٹو کا رخ کر لیا۔ خوبصورت نظاروں کے ساتھ سلفیاں بھی لیں اور سپورٹس گالا کے انعقاد کو سراہا۔

سپورٹس گالا میں والی بال ،رسہ کشی کے مقابلے بھی ہونگے۔ سپورٹس گالا سے کھیلوں کے ساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔