Friday, July 5, 2024

اسلام آباد میں دہشت گردی سگنلز ہیں، مکمل الرٹ رہنے کی ضرورت ہے، شیخ رشید

اسلام آباد میں دہشت گردی سگنلز ہیں، مکمل الرٹ رہنے کی ضرورت ہے، شیخ رشید
January 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں اسلام آباد میں دہشت گردی سگنلز ہیں، مکمل الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں مبینہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس ہیڈ کانسٹیبل منور کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیر داخلہ شیخ رشید اور آئی اسلام آباد احسن یونس سمیت پولیس افسران اور جوان شریک ہوئے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعے سے اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات کے حوالے سے سگنل ملا ہے، ہمیں الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس نے گزشتہ جیلانی چوک کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا۔ دوران چیکنگ موٹرسائیکل پر سوار دو مبینہ دہشت گردوں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس سے ایک پولیس اہلکار افسر منور شہید اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے جوابی فائرنگ میں دونوں مبینہ دہشتگرد بھی مارے گئے۔