اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی ہدایات پر مؤثر عملدرآمد ہوا، فرخ حبیب
اسلام آباد (92 نیوز) وزیرمملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی ہدایات پر مؤثر عملدرآمد ہوا۔
فرخ حبیب نے ٹویٹ میں لکھا کہ شماریات ڈویژن کے اعدادوشمار کے مطابق ٹماٹر، چینی، انڈہ سمیت 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں سرخ مرچ پاﺅڈر کی قیمت میں 31.44 فیصد، دال مونگ 27.75 فیصد، چینی 4.78 فیصد، چکن 4.51 فیصد، پیاز 4.16 فیصد اور آلو کی قیمت میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی ہدایات پر موثر عملدرآمد سے ٹماٹر کی قیمت میں ایک ہفتے میں تقریبا 15 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ شماریات ڈویژن کے اعداد وشمار کے مطابق ٹماٹر، چینی، انڈہ، پیاز دال مونگ, LPG سمیت 14 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ pic.twitter.com/RwWz1cVyr3
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) February 12, 2022