Friday, July 5, 2024

انسانوں کی نقل اتارنے والا روبوٹ

انسانوں کی نقل اتارنے والا روبوٹ
January 21, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیو) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک روبوٹ کو انسان سے مشابہہ چہرہ انسانی تاثرات کی ہوبہو نقل اتارتا دکھایا گیا ہے۔

کئی لوگ تو یہ چہرہ دیکھ کر بے وقوف بن گئے اور اسے اصل انسانی چہرہ سمجھ بیٹھے۔

ویڈیو میں روبوٹ کا سر دکھایا گیا ہے اس کی جلد بالکل انسانی جلد جیسی ہے اور جب یہ حرکت کرتا ہے حقیقی انسان کا گُماں ہوتا ہے۔

اس روبوٹ کی کی آنکھیں، بال، بھنویں، ناک اور ہونٹ حقیقی انسان سے مماثلت رکھتی ہیں۔