Monday, July 8, 2024

اداکارہ میرا سیٹھی دبئی میں بین الاقوامی ادبی میلے میں شرکت کریں گی

اداکارہ میرا سیٹھی دبئی میں بین الاقوامی ادبی میلے میں شرکت کریں گی
February 4, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ میرا سیٹھی دبئی میں منعقدہ بین الاقوامی ادبی میلے میں شرکت کریں گی۔

میرا سیٹھی 5 اور 6 فروری کو لٹریچر فیسیٹول میں ہونیوالی نشست میں معروف اور ایوارڈ یافتہ مصنفین کے تین مختلف پینلز میں شرکت اور اپنا ادبی سفر نامہ پیش کریں گی۔ ” کیا آپ لطف اندوز ہورہے ہیں ‘‘ کے عنوان سے پینل میں صرف میرا سیٹھی ہی خطاب کریں گی۔

ان سیشنز میں نامور ادیب اپنے ادبی سفر نامے کے بارے میں بات کریں گے اور اپنی کہانیوں کے پیچھے چھپے ہنر پر بات کریں گے۔

میرا سیٹھی وال اسٹریٹ جنرل کی سابقہ بک ایڈیٹر اور دی نیویارک ٹائمز میں Op-ed دیکھتی رہی ہیں۔ پہلی بار ایک مختصر کہانی کے مجموعے " آر یو انجوائنگ ‘‘ کی مصنفہ بھی بن گئی ہیں۔