Monday, July 8, 2024

آرمی چیف سے پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
February 1, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا پاکستان دوطرفہ روابط کی روایت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔ پاکستان کینیڈا کے ساتھ طویل مدتی اور ملٹی ڈومین پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔

آرمی چیف نے شمالی علاقہ جات میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کینیڈین ہائی کمشنر کی کوششوں کو بھی سراہا۔

ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ کی بھی جی ایچ کیو آمد ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں خطے میں روابط کے مختلف منصوبوں بالخصوص ٹاپی پر بھی بات چیت ہوئی۔