Friday, July 5, 2024

پی ایس ایل سیون، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل سیون، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی
February 16, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) کراچی کنگز نے ہار کا اپنا ریکارڈ برقرار رکھا۔ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

بابر اعظم کی کراچی کنگز سے فتح کی دیوی روٹھ گئی ۔ مسلسل آٹھویں شکست  کے بعد کراچی کنگز نے ہار کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ کراچی کنگز کو ملتان سلطان نے بھی سنسنی خیز مقابلے کے بعد چاروں شانے چت کر دیا۔

کراچی کنگز  نے پہلے کھیلتے ہوئے 174 رنز جوڑے۔ جوکلارک چالیس اور شرجیل خان 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بابر اعظم دو رنز ہی بنا پائے۔

ملتان سلطان نے 175 رنز کا ہدف  میچ کے آخری اوور میں  تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ محمد رضوان نے 76 رنز کی دھواں  دھار اننگز کھیلی۔ ملتان سلطانز کے  کپتان  نے  شان مسعود کے ساتھ سو رنز کی شراکت بھی قائم کی۔

میچ کے اختتام پر  ملتان سلطانز کے کپتان   محمد رضوان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔